: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
افریقی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ اور دفتر خارجہ کے وزیر مارک سیمنڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایک اوربرطانوی وزیر نے اپنے عہدسے استعفی دے دیا جب کہ چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی وزیرسعیدہ وارثی نے غزہ سے متعلق اپنائی گئی حکومتی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے احتجاجاً استعفی دے دیا تھا، برطانوی حکومت نے مارک سیمنڈ کو 2012 میں دفتر خارجہ میں بطور وزیر
تعینات کیا جب کہ ان کی ذمہ داریوں میں افریقا اور برطانیہ کے سمندر پار شہریوں کے امور کی نگرانی تھی۔
دوسری جانب پارلیمانی ترجمان کا کہنا ہے کہ مارک سیمنڈ نے اپنے استعفے میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا عذر پیش کیا ہے جب کہ ان کے استعفی کا تعلق غزہ کی صورتحال پر برطانوی پالیسیوں سے ہرگز نہیں ۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غزہ کی حوالے سے برطانوی کردار اور پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔